ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعدادکتنے لاکھ ہو گئی؟ کونسا صوبہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر میں پہلے نمبر پر آ گیا؟ تفصیلی اعداد و شمار جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعدادکتنے لاکھ ہو گئی؟ کونسا صوبہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر میں پہلے نمبر پر آ گیا؟ تفصیلی اعداد و شمار جانیئے، سپریم کورٹ اور لا اینڈ جسٹس کمیشن نے ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیل جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق ملک

بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ملک کی اعلی ترین عدالت سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411 مقدمات زیر التوا ہیں جب کہ سندھ ہائی کورٹ میں 84 ہزار 341 مقدمات زیرالتوا ہیں، پشاور ہائی کورٹ میں 38 ہزار 464 مقدمات کے فیصلے ہونا باقی ہیں۔بلوچستان ہائی کورٹ میں سائلین 5 ہزار 313 مقدمات کے فیصلے سننے کے منتظر ہیں جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 15 ہزار847 مقدمات زیرالتواہیں۔پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار121 مقدمات زیرالتوا ہیں جب کہ سندھ کی ماتحت عدلیہ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 مقدمات اور خیبر پختونخوا کی ماتحت عدلیہ میں 2 لاکھ 10 ہزار 25 مقدمات زیرالتوا ہیں۔بلوچستان کی ماتحت عدلیہ میں 17 ہزارمقدمات کے فیصلے ہونا باقی ہیں جب کہ اسلام آبادکی ماتحت عدلیہ میں 43 ہزار 924 مقدمات زیرالتوا ہیں.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close