کراچی(پی این آئی)حکومت سندھ کا تعلیمی ادارے ریستوران اور کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ، کیا تاریخ مقرر کی گئی؟ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں قواعدوضوابط پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے صوبے میں سکولوں، ریستورانوں اور کاروباری سرگرمیوں کو کھولنے کا
فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے تاریخ کا اعلان کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جلد کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے بھی ابتدائی طور پر سکولوں اور میرج ہالز کو کھولنے کیلئے پندرہ ستمبر کی تاریخٰ دی ہے تاہم حتمی فیصلہ سات ستمبر کو جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں