کرونا وائرس کی نئی لہر،پاکستان کا وہ صوبہ جہاں عید الاضحی کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں عید کے بعد رپورٹ ہونے والے یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں دوبارہ سے اضافہ ہونے لگا، عید الاضحیٰ سے قبل یومیہ کیسز کی تعداد 100 سے بھی کم ہوگئی تھی، تاہم گزشتہ 2 روز کے دوران یومیہ 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عید الاضحیٰ کے بعد

یومیہ کرونا کیسز کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہونے لگ گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ عید سے قبل پنجاب میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا تھا، اور یومیہ کیسز کی تعداد 100 سے بھی کم رپورٹ ہو رہی تھی۔ تاہم عید کے بعد یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ 6 اگست کو پنجاب میں 235 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ روز 277 نئے کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ جبکہ ہفتے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 183 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 94 ہزار 223 ہوگئی ہے۔نئے کیسز میں لاہور کے 40 کیسز شامل ہیں۔ جس کے بعد لاہور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 838 تک پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے حکومتی فیصلے کو خطرناک قرار دے دیا ۔ صدر پی ایم اے لاہور ڈاکٹر اشرف نظامی کی عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے اگست کے آخر میں وبا کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 842 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، مزید 14 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ،ایک ہزار 505 مریض بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 815 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 801 کی حالت تشویش ناک ہے ،2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close