کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، حکومت نے چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ کاروبار بند کرنے کا عندیہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کیسز دوبارہ بڑھے تو دوبارہ کاروبار بند کرسکتے ہیں، 10اگست سے ریسٹورانٹس، کیفے ، جم، بیوٹی پارلرز،اور بزنس سنٹرز کھولے جائیں گے، امیوزمنٹ پارک اس وقت نہیں کھولے جائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ جب این سی

اوسی میٹنگ میں گئے تو کیسز کی پوزیشن بتائی گئی اور تمام بزنس کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے،این سی اوسی کی میٹنگ میں 90 فیصد فیصلوں پرہمارا اتفاق ہے ہم کاروبار کھول دیں گے۔سندھ میں 10اگست سے ریسٹورانٹس، کیفے اور بزنس سنٹرز کھولے جائیں گے۔ان سیکٹرز کوکھولنے کی شرائط اور ایس اوپیز بنائیں گے۔امیوزمنٹ پارک اس وقت نہیں کھولے جائیں گے، کیونکہ وہاں بچے بہت قریب بیٹھتے ہیں، پلے ایریاز ہیں، ان کو نہیں کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں کہ ایک بار جب کنٹرول کیا گیا تو پھر حالات خراب ہوگئے، اسی طرح ہم ایک میٹنگ پھر کریں گے، حالات بہتر ہوئے تو 15 ستمبر کو سکول کھول دیے جائیں گے۔اگر حالات خراب ہوئے اور کیسز بڑھ توفیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔ جو بزنس کھول رہے ہیں ان کو بند کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے اور کیسز کی تعداد میں واضح کمی کے باعث حکومت نے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مرحلہ وار سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اور دوسرے سیکٹرز کھولے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق ایس اوپیز پر عملدرآمد کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت پارکس، میوزیم، اور دیگر سیاحتی مقامات پر سینیٹائزیشن کا خیال رکھا جائے۔سیکرٹری ہیلتھ کیئرپنجاب محمد عثمان نے ایس اوپیز سے متعلق کہا کہ سیاحتی مقامات پر کسی بھی چیز کی سطح پر پکڑے یا چھونے سے گریز کریں۔ زیادہ رش والے مقامات پر لوگ ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ سماجی فاصلے کو قائم رکھنے کیلئے آن لائن ٹکٹ اور بکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیروسیاحت کیلئے رات کی نسبت دن کو ترجیح دی جائے۔کسی بھی سیرگاہ پر 60 فیصد لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔چھوٹے بچے ، بزرگ اور حاملہ خواتین گھر پر ہی رہیں۔بخار، کھانسی یا گلا خراب ہونے کی صورت میں فوری 1033پر رابطہ کریں۔ اسی طرح پنجاب حکومت نے فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں، جس کے تحت فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کے ڈائینگ ہالز میں سوشل پارٹیز کی اجازت نہیں ہوگی۔فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کے ڈائینگ ہالز میں 50 فیصد لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔ فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ میں60 سال سے زائد عمر شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محمد عثمان نے کہا کہ ریسٹورانٹس میں پلے ایریاز بند رکھے جائیں گے۔ ریسٹورانٹ میں ہر ٹیبل کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں