کونسا وفاقی وزیر عمران خان کی حکومت گرانے میں اہم کردار ادا کرے گا؟ ن لیگی رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کےرہنمااور سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خاں نے وزیرریلوے شیخ رشید احمد کو عمران حکومت گرانے میں اہم کردار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید اے پی سی کے لئے بے چین ہے کیونکہ نئی نوکری کا مسئلہ ہے،مریم نواز پارٹی پالیسی کی وجہ سے خاموش ہیں

اور حکومت کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ، حکومت کا بوریا بستر جلد گول کر دینگے۔تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ خاں کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اے پی سی کے لئے بے چین ہے کیونکہ نئی نوکری کا مسئلہ ہے،”نوٹس پیریڈ“ پر چلتی حکومت کو چلتا کرنے کے لئے اے پی سی منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے سیریس کیس سے چھ سال سے مفرور ہے ، این آر او کے لئے ہاتھ پاؤں ماررہا ہے، رات کے اندھیرے میں پیدا ہونے والی حکومت کے سرغنہ عمران نیازی نے 23 خفیہ اکاونٹس میں کالی کمائی چھپائی۔انہوں نے کہا کہ چینی، آٹا چوری، مالم جبہ، بی آرٹی، بلین ٹری سونامی سکینڈلز ان کی دونمبری کے سیریس کیسز ہیں،مریم نواز پارٹی پالیسی کی وجہ سے خاموش ہیں اور حکومت کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ،حکومت اپنا رویہ درست کر لے ،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، حکومت کا بوریا بستر جلد گول کر دینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close