نارووال(پی این آئی)اربوں روپے پاک بھارت سرحد کے قریب خرچ کر دیئے، ن لیگ کے بڑے لیڈر کے خلاف بڑا ریفرنس تیار، نیب نے تفتیش کے مرحلے مکمل کر لیے، نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مسلم لیگی رہنماء احسن اقبال کیخلاف نیب راولپنڈی کا ریفرنس تیارکرکے منظوری
کیلئے ہیڈ کوارٹرز ارسال کردیا گیا ہے۔ احسن اقبال کے خلاف ریفرنس آئندہ ہفتے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ احسن اقبال اختیارات کےغلط استعمال پرسیکشن نائن اے 6 کے تحت ملزم نامزد ہیں۔ ریفرنس میں درج ہے کہ 18ویں ترمیم کےبعد وفاقی بجٹ سے اسپورٹس سٹی بنانا غیرقانونی تھا۔ریفرنس میں یہ بھی لکھا ہے کہ لیگی رہنماء نے اپنے سیاسی فائدے کے لئے صوبائی منصوبے پر وفاق سے فنڈز خرچ کئے،احسن اقبال نے چھوٹے منصوبے کا دائرہ کار بدنیتی سے بڑھا کر منصوبے کی مالیت میں اضافہ کیا۔سال 2012میں یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے سپرد کیا جا چکا تھا،اس کے باوجود وفاق سے فنڈز لگائے گئے۔پچھلے ماہ احتساب عدالت نے نیب کو26 اگست تک ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کردی تھی اورنارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی گئی تھی۔اس سےقبل لیگی رہنماء احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر پر نیب پر برہمی کا اظہار کیا تھا اوروجوہات سے متعلق قومی احتساب بیورو کا جواب مسترد کرتے ہوئے تفصیلی جواب مانگ لیا تھا۔احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے وفاقی بجٹ سے فنڈز لگائے جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ صوبائی معاملہ تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں