کراچی کے بڑے لیڈر نے بڑی الزام لگا دیا، سوا ارب روپیہ صاف ہوگیا لیکن شہر کے نالے صاف نہیں ہوئے، فنڈز کم رکھنے کے لیے کراچی کی آبادی کم دکھائی جاتی ہے

کراچی(پی این آئی)کراچی کے بڑے لیڈر نے بڑی الزام لگا دیا، سوا ارب روپیہ صاف ہوگیا لیکن شہر کے نالے صاف نہیں ہوئے، فنڈز کم رکھنے کے لیے کراچی کی آبادی کم دکھائی جاتی ہے، رہنما ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سوا ارب روپیہ صاف ہوگیا لیکن شہر کے نالے صاف نہیں ہوئے۔انسداد دہشت

گردی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ این ڈی ایم اے تب آیا جب بارشوں کے تین اسپیل سے تباہی ہوچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے عارضی ہے، اس مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہیےاور کراچی کے مسائل کامستقل حل یہ ہی ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں۔فاروق ستار کاکہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو کم دکھا کر فنڈز نہیں دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانپ نکل گیا اور اب سب لکیر پیٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close