660کلوواٹ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85فیصدکام مکمل ہو گیا، 2ہزار سے زائد افراد کو روزگار مل گیا، عاصم سلیم باجوہ کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)660کلوواٹ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پر 85فیصدکام مکمل ہو گیا، 2ہزار سے زائد افراد کو روزگار مل گیا، عاصم سلیم باجوہ کا اعلان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ660 کے وی مٹیاری لاہور

ٹرانسمیشن لائن پر85 فیصدکام مکمل ہوگیا ہے۔ مٹیاری لاہورٹرانسمیشن لائن منصوبے کی لاگت 1.658 ارب ڈالرہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ منصوبے سے 2 ہزار 212 افرادکو روزگار ملا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close