آپ لوگ قومی قیمت پر اپنی رشتے داریاں نہ نبھائیں، ذرا سی بات ہوتی ہے اور آپ مداریوں کی طرح تیل کی شیشیاں نکال کر کھڑکانا شروع کر دیتے ہیں، پی ٹی آئی لیڈر کی ن لیگی لیڈر پر چڑھائی

اسلام آباد (پی این آئی)آپ لوگ قومی قیمت پر اپنی رشتے داریاں نہ نبھائیں، ذرا سی بات ہوتی ہے اور آپ مداریوں کی طرح تیل کی شیشیاں نکال کر کھڑکانا شروع کر دیتے ہیں، پی ٹی آئی لیڈر کی ن لیگی لیڈر پر چڑھائی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن

اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ لوگ قومی قیمت پر اپنی رشتے داریاں نہ نبھائیں ،ذرا سی بات ہوتی ہے اور آپ مداریوں کی طرح تیل کی شیشیاں نکال کر کھڑکانا شروع کر دیتے ہیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا بھائی ہے، بھائی بھائیوں سے بات بھی کرتے اور گلہ بھی کرتے ہیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی خاطر جان کی قربانی تک دینے کو ہر وقت تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close