نواز شریف کی ڈیل ہو یا ڈھیل ہو نقصان شہباز شریف فیملی کا ہوا، شاہد خاقا ن عباسی کی بڑھکیں سن سن کر کان پک گئے ہیں، نجی ٹی وی پر سینئر تجزیہ کاروں نے ن لیگ کے بخیئے ادھیڑ دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی کے پروگرام میں تجزیہ کاروں نے کہاکہ نواز شریف کی ڈیل ہو یا ڈھیل ہو نقصان شہباز شریف فیملی کا ہوا،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں صرف غلطیوں کی نہیں کرپشن کی بھی بات ہورہی ہے ۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاسی کارکردگی

اچھی ہے اس لئے ن لیگ نے سیاسی فیصلوں کا حق انہیں دیا ہے، یہ الگ بحث ہے کہ یہ شہباز شریف کی کارکردگی اور سیاسی بصیرت ہے یا غلامی ہے، شاہد خاقا ن عباسی کی بڑھکیں سن سن کر کان پک گئے ہیں۔ خواجہ آصف کی اپوزیشن میں آتے ہی یادداشت واپس آجاتی ہے اور وہ رٹی رٹائی تقریریں شروع کردیتے ہیں، شہباز شریف کی سیاست حقائق پر مبنی ہے، نہ بڑھکیں ، نہ دعوے اور نہ ہی جھوٹے خواب دکھاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close