لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے ضلع میں ایس
ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کھل کر کرپشن کر رہے ہیں جبکہ علاقوں کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا ہے۔اراکین اسمبلی نےوزیراعظم سےشکایت لگائی کہ متعلقہ عہدیداروں سےپوچھیں کہ ہمارےحلقوں کو فنڈز کیوں نہیں دیتے؟ بیوروکریسی حکومت کا ساتھ نہیں دیتی، ہر جگہ مسائل ہی مسائل ہیں،نوٹس لیا جائے۔ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم سےملاقات کے موقع پردعویٰ کیا کہ پنجاب میں آٹے اور چینی کی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت میں محکمہ خوراک ملوث ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو آئندہ ہفتے فیصل آباد جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی وانتظامی معاملات کوجلد حل کیا جائے، مجھے پتا ہے کہ پولیس اور پٹوار کلچر میں کرپشن ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم این اے عاصم نذیر نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں وزیراعظم سے بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں سکولوں،ہسپتالوں اور سڑکوں کے مسائل سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔اس سےقبل وزیر اعظم عمران خان نےصوبہ پنجاب کے سول افسران بشمول انتظامی محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا رہا، معیشت قرضوں کے بوجھ تلےدبی رہی،جسکی وجہ سے تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مطلوبہ وسائل کی کمی درپیش رہی، کرپشن کی وجہ سے بھی معیشت کو بے حد نقصان پہنچا ہے،اسی وجہ سے ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں،کرپشن ہمیشہ اوپر اور ایلیٹ طبقے سے شروع ہوتی ہے، یہ ملک ہمارا ہے،ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے، آئندہ نسلوں کے لیے نظام ٹھیک کرنا ہے،گورننس کی بہتری ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے،اس وقت ملک میں معاشی ترقی کے لیے سب سے اہم سیکٹر تعمیرات ہے، اس سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سے امید کرتا ہوں کے آپ اپنے اپنے دائرہ کار میں تعمیرات سیکٹر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے،عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،آپ پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہوگا،میرٹ پر کام کریں،میں ہر اس افسر کے ساتھ ہوں جو میرٹ پر کام کرے گا۔پاک فوج نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی، کمزور طبقے کا تحفظ اور تعلیم کا فروغ تھا، انہی سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے افسران کا کردار اہم ترین ہے،غریب آدمی سے ہمدردی رکھیں، تھانہ کلچر ختم کر دیں،کرپشن اور نااہلی کی کوئی گنجائش نہیں،محکموں میں جزا اور سزا کا نظام متعارف کرایا جائے تاکہ کارکردگی میں بہتری آئے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے دوران موثر اقدامات کرنے پر پنجاب کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں