معاشی طور پر مضبوط پاکستان ، وزیراعظم عمران خان نےبڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے,سرمایہ کاروں کوترغیب دینے کے لئےجامع پلان مرتب کیا جائے جبکہ شعبہ تعمیرات میں سرمایہ کاروں کوہرقسم کی آسانیاں فراہم کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ و

تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، کاروباری طبقے اور تعمیراتی سیکٹر کومراعات دینے سے ترقی آئے گی،چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں، صنعتی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کوترغیب دینے کے لئےجامع پلان مرتب کیا جائے جبکہ شعبہ تعمیرات میں سرمایہ کاروں کوہرقسم کی آسانیاں فراہم کی جائیں۔اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے معاون خصوصی ملک امین اسلم، چیرمین ایف بی آر ، وفاقی سیکریٹریز برائے ہاوسنگ، منصوبہ بندی، توانائی، پیٹرولیم، قانون، چیئرمین سی ڈی اے شریک ہوئے۔اس سے قبل لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے،گزشتہ 15 سال میں لاہور کا پانی 800 فٹ نیچے چلا گیا، پنجاب میں زرعی علاقہ کم ہوتا جا رہا ہے، دریائے راوی ایک نالہ بن کر رہ گیا ہے، اس لئے راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبہ ناگزیر ہو چکا ہے، اس منصوبے سے سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور کو بچانا ہے تو راوی منصوبہ بنانا ہوگا، یہ منصوبہ نہ بنا تو لاہور کا حال کراچی جیسا ہو جائے گا،سیوریج کا پانی صاف کرکے راوی میں ڈالا جائے گا،راوی کے پاس بننے والے شہر کی عمارتیں اونچی بنائیں گے،اس منصوبے پر 50 ہزار ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس منصوبے میں اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے بڑے مواقع دیئے جائیں گے،راوی اربن پراجیکٹ میں لوگوں کو روزگار ملے گا،کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ مزید 40 صنعتیں چلیں گی،یہ اسلام آباد کے بعد دوسرا منصوبہ ہوگا جہاں نیا شہر بننے جا رہا ہے،اس منصوبے کی کارکردگی کا خود جائزہ لوں گا، نئے بننے والے شہر کے اردگرد 60 لاکھ درخت اگائے جائیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں سمیت مجموعی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے پنجاب میں اتحادی جماعتوں کے مسائل پر عثمان بزدار سے رپورٹ لی۔وزیراعظم سے فیصل آباد کے ارکان قومی اسمبلی، وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر نے بھی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، مشیر مرزا شہزاد اکبر موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close