چین دوستی میں بازی لے گیا، سعودی عرب کو قرضے کی واپسی کرتے ہی کتنے ارب ڈالرز پاکستان کو فراہم کردیئے ، ملکی خزانے پر بوجھ ہی نہ پڑنے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چین نے حقیقی دوست ہونے کا فرض ادا کر دیا، سعودی عرب کو قرضے کی واپسی کے بعد پاکستان کو فوری 1 ارب ڈالرز دے دیے، چین کی جانب سے رقم فراہمی کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی نہ ہوئی، پاکستان کے مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ

گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد محدود کر دی گئی جس کے بعد پاکستان نے 2018 میں لیے گئے ساڑھے 3 ارب ڈالرز کے قرضے کی پہلی قسط واپس کر دی ہے۔ تاہم اس موقع پر چین نے آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کر دی ہے۔ سعودی عرب کو ایک ارب ڈالرز کی ادائیگی کے بعد اس اقدام کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے آگے بڑھتے ہوئے ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کردیا ہے۔چین کی جانب سے ایک ارب ڈالرز فراہم کیے جانے سے پاکستان کے زرمبالہ ذخائر میں کمی نہیں ہوئی۔ بلکہ گزشتہ روز بتایا گیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب کو قرضہ واپس کیے جانے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close