اسلام آباد (پی این آئی) حکومتی پابندیوں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے جانے کی وجہ سے پاکستان میں کورونا پر کسی حد تک قابو پالیا گیا تھا لیکن عیدا لاضحیٰ کے بعد ایک مرتبہ پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آنا شروع ہوگیا ہے ، چار اگست سے سات اگست تک مصدقہ مریضوں کی تعداد میں 81 فیصد
سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چار اگست کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 432 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ 7 اگست کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 780 مریضوں کی تصدیق ہوئی ، اسی طرح پانچ اگست کو 675 اور چھ اگست کو 727 مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 ہزار 461 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 782 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورورنا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 82 ہزار 645 ہو گئی ہے جبکہ 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 6 ہزار 52ہو گئیں ہیں ۔ کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 58 ہزار 99 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 826 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں رپورٹ ہو چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 759 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 94 ہزار 40 بلوچستان میں 11 ہزار 821 ، کے پی کے میں 34ہزار 432 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 182 ، آزاد کشمیر میں 2124 اور گلگت بلتستان میں 2287 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد تعداد چھ ہزار 52 پر پہنچ گئیں ہیں ۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات صبہ سندھ میں ہو چکی ہیں جہاں تعداد 2250 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2164، کے پی کے میں 1219، اسلام آباد میں 170، گلگت بلتستان میں 55 ، بلوچستان میں 137اور آزاد کشمیر میں 57 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 58 ہزار 99 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق سندھ سے ہے جہاں تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 518 ہو گئی ہے ۔ پنجاب میں 86 ہزار 85 ، کے پی کے میں 30 ہزار 681، اسلام آباد میں 12ہزار 833 ، گلگت بلتستان میں 1861، بلوچستان 10 ہزار 267 ، آزاد کشمیر میں 1854 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں