لاہور ریلوے اسٹیشن پر 1836ء سے نصب گھڑیال بند ہونے پر منیجر ریلوے سٹیشن لاہور کو معطل کر دیا گیا، ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون افسر کو اسٹیشن مینیجر کا چارج دے دیا گیا

لاہور: (پی این آئی)لاہور ریلوے اسٹیشن پر 1836ء سے نصب گھڑیال بند ہونے پر منیجر ریلوے سٹیشن لاہور کو معطل ک دیا گیا، ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون افسر کو اسٹیشن مینیجر کا چارج دے دیا گیا، جنرل منیجر ریلوے دوست علی لغاری نے ریلوے سٹیشن کی گھڑیاں بند ہونے پر سٹیشن منیجر لاہور کو معطل کر دیا

ہے۔جنرل منیجر نے ریلوے سٹیشن پر 1836ء سے لگے دو گھڑیاں بند دیکھ کر نوٹس لیا۔ سٹیشن منیجر یونس بھٹی کو لاہور ڈویژن اٹیچ کر دیا گیا ہے۔اب اے ٹی او لاہور ڈویژن سیدہ مرضیہ زہرہ بتول کو سٹیشن منیجر لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیا۔گریڈ 17 کی اے ٹی او نے سٹیشن منیجر لاہور کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون افسر کو سٹیشن منیجر کا چارج سونپا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں