کروڑوں کی کرپشن کا الزام لگ گیا، عثمان بزدار استعفیٰ دے دیں، مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)کروڑوں کی کرپشن کا الزام لگ گیا، عثمان بزدار استعفیٰ دے دیں، مطالبہ کر دیا گیا ، وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نیب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طلبی پر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی جانب سے تنقید پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی

جانب سے حقائق سے لا علمی کے باوجود تنقید برائے تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک نئے تعمیر شدہ ہوٹل نے ڈی جی ایکسائز کو شراب کی فروخت کے کوٹے کے لیے اپلائی کیا۔ کسی بھی ہوٹل کو شراب فروخت کرنے کا لائسنس جاری کرنے کا اختیار صرف ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ڈی جی ایکسائز نے ضروری کاروائی کے بعد مذکورہ ہوٹل کو لائسنس جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں میڈیا پر اس بات کا چرچہ ہونے کے بعد ڈی جی ایکسائز نے فائل وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ بھیجی جہاں سے فائل اس نوٹ کے ساتھ واپس بھجوا دی گئی کہ یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ ڈی جی ایکسائز کی جانب سے مذکورہ ہوٹل کو جاری کیا گیا لائسنس معطل کر دیا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر عدالت نے ڈی جی ایکسائز کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے ہوٹل کے حق میں فیصلہ دیا اور شراب فروخت کرنے کا لائسنس بحال کر دیا۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے اس سارے معاملےے میں سردار عثمان بزدار پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قانون کی پابندی اور احترام کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نیب کے سامنے قابلِ احترام انداز میں پیش ہونگے اور تمام سوالات کے جوابات دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close