کراچی تا پشاور 6ارب 80کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک ہزار 872کلو میٹر طویل نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، ڈیڑھ لاکھ افراد کوروزگار میسر آئے گا، شیخ رشید کی چینی سفیر سے ملاقات کے بعد گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی)کراچی تا پشاور 6ارب 80کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک ہزار 872کلو میٹر طویل نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، ڈیڑھ لاکھ افراد کوروزگار میسر آئے گا، شیخ رشید کی چینی سفیر سے ملاقات کے بعد گفتگو ، ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے سے پاکستان اور

چین کےدرمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔آج اسلام آباد میں چینی سفیر یاو جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ پاکستان میں ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب پہلا قدم ہے اوراس سے ملک میں اقتصادی ترقی بھی آئے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی اور پشاور کے درمیان 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک ہزار 872 کلو میٹر طویل نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلا واسطہ روزگار میسر آئے گا۔چینی سفیر نے کہا کہ یہ پاکستانی عوام کےلئےایک بڑا منصوبہ ہے جو ملک میں سفری سہولتوں کے حوالے سے انقلاب برپا کرےگا۔ انہوں نے کورونا وائرس پرجلد قابو پانے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close