وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم،ریسٹورنٹ، ہوٹلز، پارکس، مارکیٹیں، کیفے، بیوٹی پارلر، فٹنیس سینٹرز، حجام کے علاوہ مزارات بھی کھول دیئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم،ریسٹورنٹ، ہوٹلز، پارکس، مارکیٹیں، کیفے، بیوٹی پارلر، فٹنیس سینٹرز، حجام کے علاوہ مزارات بھی کھول دیئے گئے، حکومت کی جانب سے کاروبار مکمل طور پر بحال کیے جانے کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں عائد کردہ کورونا پابندیاں

ختم کر دی گئی ہیں۔ کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد حکومت نے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ، ہوٹلز اور پارکس اور مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومتی فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا پابندیاں ختم کی جارہی ہیں اور تمام ریسٹورنٹ، ڈائن ان، کیفے، بیوٹی پارلر اورحجام کی دکانیں کھولنےکی اجازت دے دی گئی ہے۔ دکانیں معمول کےمطابق کھلی رہیں گی جب کہ مزارات، فٹنس سینٹرز بھی کھولنےکی اجازت دےدی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close