اگلا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا؟ سینئر صحافی حامد میر نے انتہائی حیران کن نام لے لیا

لاہور (پی این آئی) صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ بشارت پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران حامد میر نے کہا کہ عثمان بزدار کی جگہ نیا وزیر اعلیٰ آسکتا ہے۔ انہوں نے علیم خان اور میاں اسلم اقبال کے ناموں کی تردید کردی اور کہا کہ

جس محترم شخصیت کی طرف ان کا اشارہ ہے ان کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے۔حامد میر نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار کو ایک تو عمران خان کی تائید بڑی آسانی کے ساتھ مل سکتی ہے، دوسرا اگر انہیں پرویز الہٰی کی تائید بھی مل گئی تو وہ پنجاب کے راجہ بن سکتے ہیں، ویسے بھی ان کا چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے۔حامد میر کی جانب سے ” پنجاب کا راجہ” کہنے پر اینکر پرسن ریحان طارق نے کہا کہ کہیں یہ راجہ یاسر ہمایوں تو نہیں ہیں جس پر حامد میر نے کہا کہ وہ بھی راجہ ہی ہیں لیکن وزیر اعلیٰ کے امیدوار راجہ تھوڑے سینئر ہیں۔ جس پر اینکر پرسن نے کہا کہ کیا ان کی مراد وزیر قانون راجہ بشارت سے ہے۔ اینکر کی اس بات پر حامد میر نے کہا کہ اگر آپ نے کوئی نام لے لیا ہے تو میں اس کی تردید نہیں کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں