مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف ماضی میں بھارتی بیانئے کے حامی نکلے، امریکا کے کس ادارے میں کام کرتے رہے ہیں؟نامور صحافی نے بڑا سوال کھڑا کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) معید یوسف پلوامہ کے حوالے سے بھارتی بیانیے کے حامی رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو پتہ نہیں کس بنیاد پر رکھا ہے۔ انہوں نے پلوامہ کے موضوع پر ہمیشہ بھارت کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔

بات کرتے ہوئے ارشد شریف کا کہنا تھا کہ مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے ادارہ برائے امن میں کام کرتے رہے ہیں ، جبکہ امریکہ نے انہیں اقامہ بھی دے رکھا ہے، ایک ایسے شخص کو کیسے قومی سلامتی کے معاملات سونپ سکتے ہیں جس کے امریکہ کا اقامہ ہو ، جسے امریکی فنڈنگ آتی ہو، وہ امریکہ کے اس ادارے کا رکن ہو جس کے بورڈ ڈائریکٹرز میں سی آئی اے ، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری سٹیٹ شامل ہوں۔تجزیہ نگار کی جانب سے مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سے قبل معید یوسف امریکہ کے ادارہ امن میں بیٹھ کے لشکر طیبہ اور پلوامہ کے موضوع پر بھارت کی حمایت کرتے رہے ہیں جبکہ 2018 کے الیکشن کو وہ امریکہ میں بیٹھ کر دھاندلی زدہ الیکشن کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دہری شہریت کے معاملے پر بھی معید یوسف تنقید کی مد میں آچکے ہیں جس کے بعد ایک مرتبہ بات کرتے ہوئے وہ میڈیا پر آگ بگولہ بھی ہو گئے تھے۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کے کہنے پر اثاثے ظاہر کیے مگر میڈیا دو ھفتوں سے معاونین خصوصی کا ٹرائیل کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے استعفیٰ کے سوال پر کسی قسم کا جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا بھی عہدے سے مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری تندہی اورایمانداری سے کام کیا۔ تاہم اب انکشاف کیا گیا ہے کہ معید یوسف پلوامہ کے حوالے سے بھارتی بیانیے کے حامی رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close