عاصم سلیم باجوہ نے بڑی خوشخبری دے دی، پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اب فوائد عوام تک پہنچیں گے

اسلام آباد(پی این آئی)عاصم سلیم باجوہ نے بڑی خوشخبری دے دی، پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اب فوائد عوام تک پہنچیں گے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ ہمارا فوکس سی پیک کے

فوائد پاکستانی عوام تک پہنچانا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی کی منعقدہ ویبنار میں خاصی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کو ترقی دیں گے، اس کو دوسرے علاقوں سے جوڑیں گے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سڑکوں اور منصوبوں کے ساتھ دور افتادہ علاقوں کی خوشحالی کے لیےکام کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close