سینئر آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف نیب میں کوئی کیس نہیں ہے، پلی بارگین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نیب نے وضاحت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف نیب میں کوئی کیس نہیں ہے، پلی بارگین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نیب نے وضاحت کر دی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے واضح کیا ہے کہ دو سینئر آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے

خلاف نیب میں کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی پہلے تھا، اس لئے پلی بارگین کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ دو سینئر آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف سوشل میڈیا پر مالی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے مذموم مہم چلائی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف نیب میں میں کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی پہلے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close