عمران خان نے اگر برطانوی شہریت چھوڑنے کا حکم تو کیا کروںگا ؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے برطانوی شہریت ترک کرنے کا کہا تو 2 سیکنڈز سے زیادہ وقت نہیں لگائوں گا۔قومی اخبار کے مطابق غیرملکی ویب سائٹ کو دیئے گئے

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اگلے 8 سال پاکستان کے لیے بڑے بہترین ہوں گے ، اس سے پہلے ہم کہیں نہیں جا رہے ، 8سال کے لیے اپوزیشن کوئی نوکری ڈھونڈ لے اور کام کرے ، بہت ہو گیا ملک کو لوٹنا، کچھ اب محنت بھی کرلے ۔دوہری شہریت پر ہم پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ یہ تو موقع ملنے پر بھاگ جائیں گے ، میں پاکستان میں ہوں، وہ خود لندن بھاگے ہوئے ہیں، میں پاکستان میں ہوں اور ان کے بچے باہر بھاگے ہوئے ہیں۔ میں پاکستان میں ہوں اور ان کے اقامے نکل رہے ہیں ، خواجہ آصف کو بیرون ملک سے ہر مہینے 20 لاکھ روپے کس بات کے آرہے ہیں ، وزیراعظم کے ساتھ ہیں اورساتھ ہی رہیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close