آئندہ پورا ہفتہ شہر میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے 2 روز شروع ہونے والے ہفتے کے 7 دن شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے اور بتایا ہے کہ پورا ہفتہ بارشیں ہونے کی وجہ سے نہ صرف لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی بلکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close