نیب میں افسران کی تقرری کیسے کی جاتی ہے؟ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے اختیارات کا از خود نوٹس لے لیا، چیئرمین نیب آئین کو کیسے بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟ اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)نیب میں افسران کی تقرری کیسے کی جاتی ہے؟ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے اختیارات کا از خود نوٹس لے لیا، چیئرمین نیب آئین کو کیسے بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟ اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا گیا۔سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے افسران کی تعیناتیوں کے اختیارکا ازخودنوٹس لے لیا۔سپریم

کورٹ نے نیب افسران کے نام پر پیسے لینے والے ملزم محمد ندیم کی ضمانت کے مقدمہ کے تحریری فیصلے میں ازخود نوٹس لیا۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز(قانون) کے تحت ہی استعمال کر سکتے ہیں، نیب آرڈیننس کے تحت 1999 سے آج تک رولز نہیں بن سکے، کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز240 اور242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟۔عدالت نے معاونت کیلیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا جبکہ رجسٹرارآفس کو ازخودنوٹس الگ سے سماعت کیلیے مقررکرنے کی ہدایت کی۔جسٹس مشیرعالم نے چار صفحات پر مشتمل حکمنامہ تحریرکیا جس میں خود کو ڈی جی نیب عرفان منگی ظاہرکرنے والے ملزم ندیم احمد کی ضمانت منظورکرلی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close