کراچی(پی این آئی)شہر کا سیوریج نظام اس قابل ہی نہیں کہ اتنی بارش برداشت کرسکے، شہر کے تین نالے صاف کرنے کے لیے پورا پاکستان آیا ہوا ہے، کراچی کے میئر وسیم اختر کا رونا دھونا۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کا سیوریج نظام اس قابل ہی نہیں کہ اتنی بارش برداشت کرسکے، میں 4سال سے کہہ رہا
ہوں کہ ہرسال نالے صاف کرنا مستقل حل نہیں ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر سال نالے صاف کیے جاتے ہیں اور پیسے خرچ کیے جاتے ہیں۔ شہر کے تین نالے صاف کرنے کے لیے پورا پاکستان آیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کا سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں ہیسمندر تباہ کیے جا رہے ہیں، کراچی میں 40بڑے نالے اور 500 کے قریب نالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرا صحیح طریقے سے تلف ہو تو نالوں کی یہ حالت نہ ہو، شہر کے کچرے اور سیوریج کو برساتی نالوں میں ڈالا جاتا ہے، مجھے 4 سال ہوگئے میئر بنے پہلے بار سندھ حکومت نے عدالت کے کہنے پر 50 کروڑ روپے نالوں کے لیے دیئے ۔انہوں نے شکوہ کیا کہ شہر کے تمام متعلقہ شعبے میئر کے پاس ہونے چاہئیںکیونکہ بلدیاتی ادارے جب تک مضبوط نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے بھی جانتے ہیں کہ کیوں بلدیاتی سطح پر اختیارات نہیں دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم ہوچکی صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ اختیارات اس کے پاس ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کراچی حیدرآباد سے ووٹ نہیں ملتا یہ نہیں چاہتے یہاں کے مسائل حل ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں