پنجاب حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی کون کون سے فیصلے واپس لے لیئے؟ شہری اور بچے پریشان ہو گئے

لاہور(پی این آئی):پنجاب حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی کون کون سے فیصلے واپس لے لیئے؟ شہری اور بچے پریشان ہو گئے، صوبہ پنجاب میں پارکس کے انتظامات کو دیکھنے والے محکمے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے عوامی اور تفریحی پارکس کھولنے

کے فیصلے کو ایک گھنٹے میں ہی واپس لے لیا۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پی ایچ اے نے پبلک پارکس کھولنے کا مراسلہ آج جاری کیا جسے اتھارٹی نے ایک بار پھر واپس لیتے ہوئے عوامی پارکس کی بندش کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔پی ایچ اے کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ’صوبے بھر کے عوامی پارکس کو صبح 8 سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی‘۔مراسلے میں واضح کیا گیا تھا کہ پارکس میں آنے والے عوام کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور جو شخص فیس ماسک کے بغیر آئے اُسے پارک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔پی ایچ اے نے ایک گھنٹے کے اندر ہی اجازت نامے کو منسوخ کر کے نیا مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’پبلک پارکس تاحکم ثانی بند رہیں گے‘۔پی ایچ اے کے نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’سیکریٹری ہیلتھ کے نئے احکامات تک عوامی پارکس کو بند رکھا جائے گا‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close