پاکستان اور جاپان کی عسکری قیادت میں رابطہ، ویڈیو لنک بات چیت میں مشترکہ فوجی مشقوں، ٹڈی دل کے خاتمے کے اقدامات پر مشورہ کیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی):پاکستان اور جاپان کی عسکری قیادت میں رابطہ، ویڈیو لنک بات چیت میں مشترکہ فوجی مشقوں، ٹڈی دل کے خاتمے کے اقدامات پر مشورہ کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر دفاع نے ویڈیو لنک پر گفتگو کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات

پر غور کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون اور پاکستان کی کورونا کے خلاف عزم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔جاپانی وزیر دفاع نے کورونا اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان اور جاپان کے درمیان سٹاف لیول بات چیت شروع کرنے، تربیت، مشترکہ مشقوں اور قزاقی کے خلاف اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تعاون کی پیش کش پر جاپان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close