حکومت نے اہم ترین قومی ادارےکے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(پی این آئی)حکومت نے قومی ایئرلائن کے 8 ہزار اضافی ملازمین سے ایک ماہ میں جان چھڑانے کی تیاری کرلی ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کی تنظیم نو کیلئے اہم فیصلہ کیاہے،اس سلسلے میں حکومت نے قومی ایئرلائن کی تنظیم نو کیلئے وزارت خزانہ اور دفاع کو اہم ٹاسک

دیاہے ،حکومت نے دونوں وزارتوں کو ایک ماہ میں ایسی سکیم تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے قومی ایئرلائن کو اضافی ملازمین سے نجات دلائی جا سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے قومی ایئرلائن میں مشتبہ لائسنس اورمشکوک ڈگری پر ملازمت حاصل کرنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کاآپشن دیاگیا،رضاکارانہ نوکری چھوڑنے کی شرط پر ملازمین کو محفوظ راستہ ملے گا،ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے پر حکومت مراعات کی پیش کش کرے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close