لندن (پی این آئی) برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دسمبر میں کرونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرجائے گی اور ملک میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ کیسز رپورٹ ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے برطانیہ کو کرونا سے متعلق متنبہ کیا ہے کہ موسم سرما میں کرونا کی دوسری لہر عروج
پر ہوگی اور ممکن ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ کے قریب مریض رپورٹ ہوں۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لندن اسکول آف ہائیجین، آکسفورڈ اور واروک یونیورسٹی کے محققین نے ریسرچ کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ کرونا ماضی کے مقابلے میں دسمبر تک بہت مختلف ہوجائے گا، موسم سرما میں کرونا مریضوں کی قوت مدافعت بھی کم ہوجائے گی جو ایک سنگین معاملہ ہے۔دیگر ماہرین کا ماننا ہے کہ موسمِ سرما میں کووڈ 19 کی دوسری لہر کے دوران اموات کی تعداد بھی زیادہ ہوسکتی ہے لیکن اس کا خطرہ کم ہوسکتا ہے اگر ہم فوری کارروائی کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں