اسلام آباد(پی این آئی)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شہباز شریف نے جے یو ائی کی قیادت سے معافی مانگ لی، کیوں ضرورت پیش ائی؟ جانیئے۔قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت سے معذرت کرلی۔قائد حزب
اختلاف شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بل کے معاملے جے یو آئی (ف) سے تبادلہ خیال میں کمی رہی۔انھوں نے کہا کہ ان کے دل میں مولانا فضل الرحمٰن کا بہت احترام ہے۔اپوزیشن لیڈر نے جے یو آئی (ف) کی قیادت کو یقین دلایا کہ آئندہ ایسی بات نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں