مچھلی کے کاروباری اور مچھلی کھانے کے شوقین خوش ہو جائیں، مچھلی منڈی سہولتوں کے ساتھ لاہور شہر کے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ، کہاں قائم کی جائے گی؟

لاہور(پی این آئی)مچھلی منڈی سہولتوں کے ساتھ لاہور شہر کے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ، کہاں قائم کی جائے گی؟صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں فش مارکیٹ کی منتقلی کے امور اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا، جنرل سیکرٹری فش مارکیٹ لاہور رائے

محمد اختر نے فش مارکیٹ کے سیورج اور دیگر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فش مارکیٹ کیلئے متبادل جگہ دی جائے، تعمیرات ہم خود کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فش مارکیٹ جلد شہر سے باہر مناسب جگہ پر منتقل کی جائے گی، نئی فش مارکیٹ میں کاروبار کے حوالے سے تمام سہولتیں دی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے ایک ہفتہ کے اندر فش مارکیٹ کی منتقلی کاپلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پلان مرتب کرتے وقت کراچی کی مچھلی منڈی کے ماڈل کا بھی جائزہ لیا جائے.انہوں نے ہدایت کی فش مارکیٹ کے سیورج اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیںٹرک اڈے شہر سے باہر منتقل کر نے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ صدر ایوان صنعت و تجارت عرفان اقبال شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت،ڈپٹی کمشنر لاہور، فش مارکیٹ کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں