میٹرو بس کے عملے کی 4 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے کیا کارروائی کر دی گئی؟

لاہور(پی این آئی)میٹرو بس کے عملے کی 4 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے کیا کارروائی کر دی گئی؟ میٹرو بسیں ایس او پیز کے تحت کھولنے اور ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی

کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرو بس کو فوری ایس او پیز کے تحت چلایا جائے۔چار ماہ سے میٹرو بس کی بندش سے کمپنی کو مسلسل مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی اور ملتان کے شہری سستی اور معیاری سفری سہولت سے مستفید نہیں ہو رہے۔غریب آدمی چار ماہ سے ذلیل و خوار ہورہا ہے۔حکومت کی جانب سے میٹروبس کے ملازمین کو بھی تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ فی الفور تینوں میٹرو بسیں چلائی جائیں اور میٹرو بس کے ملازمین کی تمام تنخواہیں ادا کی جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close