پنجاب میں آٹا چینی کی خود ساختہ مہنگائی پر عثمان بزدار کو غصہ آ گیا، منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں آٹا چینی کی خود ساختہ مہنگائی پر عثمان بزدار کو غصہ آ گیا، منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آٹے اور چینی کے نرخوں میں خود ساختہ اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک اور انتظامیہ

کو آٹا و چینی کے ذخیرہ اندوزوں او رناجائزمنافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے اورچینی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آٹے اورچینی کی سپلائی کو بہتر بنانے اورمقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک آٹے اورچینی کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنائے اور بازاروں میں آٹے اورچینی کی دستیابی نوٹیفائیڈ ریٹ پر یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹے اورچینی کی دستیابی میں کسی قسم کاتعطل برداشت نہیں کروں گا۔ صوبہ بھر میں سرکاری نرخ سے زیادہ چینی او رآٹا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار نے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو مراسلہ میں ہدایت کی کہ وہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کر کے آٹے و چینی کے سٹاک،سپلائی اورنرخوں کا جائزہ لیں اور اس ضمن میں ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ آفس جمع کرائی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close