اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان لاہور میں کل دریائے راوی کے ساتھ نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، شہر دبئی کے طرز پر بنایا جائے گا، یہاں بڑی معاشی سرگرمیاں ہوں گی۔وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے اور وزیر اعظم کل دریائے راوی کے ساتھ نئے شہر کا سنگ بنیاد
رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان لاہور دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیر اعظم ایوان وزیر اعلی میں اعلی سطح اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم دریائے راوی کے ساتھ نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں