اندرون ملک پروازوں پر سے پابندی ختم کر دی گئی، لیکن کچھ ائر پورٹس بدستور بند رہیں گے، ان کے نام جانیئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد(پی این آئی)اندرون ملک پروازوں پر سے پابندی ختم کر دی گئی، لیکن کچھ ائر پورٹس بدستور بند رہیں گے، ان کے نام جانیئے اس رپورٹ میں،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک شیڈول اور خصوصی پروازوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سول ایویشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرونِ ملک

پروازں کی بحالی کے حوالے سے باضابطہ نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر پابندی کا گزشتہ نوٹس منسوخ کردیا گیا۔نوٹس کے مطابق تمام خصوصی اور شیڈول پروازوں کوضوابط پرعمل کرنا ہو گا جبکہ خصوصی طیاروں کو بھی تمام ائیرپورٹس سے آپریٹ کرنےکی اجازت ہوگی۔سول ایویشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق تربت، پنچگور، دالبندین، ژوب ، پسنی، موہنجوداڑو، نواب شاہ اور بہاولپور ائیرپورٹ بدستور بند رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close