پشاور کے باچا خان ائر پورٹ نے کورونا کے لیے تعینات طبی عملے کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری، ائر پورٹ پر مسافروں کی سکریننگ کون کرے گا؟

پشاور(پی این آئی)پشاور کے باچا خان ائر پورٹ نے کورونا کے لیے تعینات طبی عملے کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری، ائر پورٹ پر مسافروں کی سکریننگ کون کرے گا؟خیبر پختونخوا میں سروسز اسپتال نے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے طبی عملے کو واپس بلا لیا، سروسز اسپتال پشاور نے ایئرپورٹ سے طبی

عملہ بلانے کا آفس آرڈر جاری کردیا۔دستاویز کے مطابق 10 اگست سے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ اسپتال میں معمول کے فرائض انجام دیں، جبکہ اسپتال میں آنے والے کورونا مریضوں کو نشترآباد میں کورونا اسپتال بھیجا جائے۔باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کرکے مدد طلب کرلی۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے اپنے خط میں کہا کہ سروسز اسپتال اور ڈی ایچ او نے ایئرپورٹ سے ٹیمیں بلانے کا حکم دیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کےلئے تجربہ کار طبی عملہ موجود نہیں ہے۔خط میں کہا گیا کہ طبی عملے کے واپس جانے سے ایئرپورٹ پر مناسب اسکریننگ نہیں کر سکیں گے، معاملے کا نوٹس لے کر مسافروں کی اسکریننگ کو جاری رکھا جائے۔باچاخان ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ 10 اگست کے بعد مسافروں کی اسکریننگ کے لیے طبی عملے کو نہ ہٹایا جائے۔ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر فخرالدین خٹک نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مریضوں کے لئے نشترآباد میں مخصوص اسپتال قائم کیا ہے۔ڈاکٹر فخرالدین نے کہا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ اب کورونا اسپتال کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close