شاہد خاقان عباسی اور بیٹے کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر، ایم ڈی ائر بلیو کا نام بھی ڈال دیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی)شاہد خاقان عباسی اور بیٹے کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر، ایم ڈی ائر بلیو کا نام بھی ڈال دیا گیا، قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایل این جی کیس میں احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا، ضمنی ریفرنس میں عبداللہ خاقان سمیت 5 نئے ملزمان کو نامزدکیاگیاہے،ایم ڈی ایئربلیو کو بھی ملزم نامزد

کردیاگیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت15 ملزموں کیخلاف دائرکردیاگیا ،شیخ عمران الحق ،عبدالصمدداؤد،حسین داؤد اورعبداللہ خاقان بھی ملزموں کی فہرست میں شامل ہے۔نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت میں ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دائرکردیا،ضمنی ریفرنس میں 5 نئے ملزموں کو شامل کیاگیا ہے ،اسکروٹنی کیلیے رجسٹرارکے پاس جمع کرادیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close