وہ صوبہ جہاں آج سے سرکاری سکول کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، اساتذہ کو خصوصی ہدایات جاری

پشاور(پی این آئی) سرکاری سکولز کے اساتذہ کوکل چھ اگست بروزجمعرات حاضری کی ہدایت کی گئی ہے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواکی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ پرائمری سکول میں پانچ تک اساتذہ حاضر ہوں گے مڈل سکولز میں سات، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز میں

دس تک اساتذہ حاضری دیں گے سکولوں میں حاضری کے دوران ایس او پیز کا خاص خیال رکھاجائے ۔اعلامیہ کے مطابق جو پرائیویٹ سکولز آن لائن کلاسز نہیں لے رہے ان کے دس اساتذہ حاضری دے سکیں گے اس کے علاوہ جو نجی تعلیمی ادرارے آن لائن کلاسز لے رہے ہیں ان کی30فیصد اساتذہ حاضری دیں گے فیصلہ 15ستمبر سے تعلیمی اداروں کو مکمل کھولنے کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں