عمرہ ادائیگی کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر،عمرہ پرپابندی ہٹانے پر غور

مکہ (پی این آئی) سعودی عرب میں اس سال محدود حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہونے پر مملکت کے 8 شہروں سے آنے والے حجاج کو جدہ ائیر پورٹ سے ان کے شہروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ححاج واپسی کے بعد اپنے گھروں میں 14 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔وزارت حج وعمرہ کے سیکریٹری ڈاکٹرحسین

الشریف کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کا ہر سطح سے جائزہ لیا جارہا ہے جو ایک روٹین کا معاملہ ہے۔ڈاکٹر الشریف نے عمرہ کے حوالے سے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کے بارے میں بھی معاملہ زیر غور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close