اسلام آباد(پی این آئی)مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا،سلامتی کونسل کے صدر سے شاہ محمود قریشی کا رابطہ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔کچھ دیر میں اجلاس بند کمرے میں
ہوگا، سلامتی کونسل کے صدر کے طور پر انڈونیشیا اجلاس کی صدارت کرے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیا کی ہم منصب سے رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، یو این سیکیورٹی کونسل میں اس معاملے کو زیر بحث لانے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب چین نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ بھارت کا جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرنا غیر قانونی ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان ژاؤ نے کہا ہے کہ چین کشمیر کے علاقے کی صورتحال کا بغور جائزہ لیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے میں چین کا موقف واضح اور برقرار ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا نامکمل ایجنڈا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں