لاہور(پی این آئی)چوہدری پرویز الہیٰ نے عثمان بزدار کو ق لیگ کے مؤقف سے آگاہ کر دیا، عثمان بزدار پارٹی قیادت سے مشورے کے بعد جواب دیں گے، پرویز الہیٰ نے کیا کہا؟ پنجاب کے اتحادیوں نے معاملات سلجھانے کے لئے ایک اور ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے اہم معاملات وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے
رکھ دیئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی سپیکر چیمبر میں چودھری پرویز الہیٰ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہیٰ سے ملاقات کی جس میں پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں اتحاد کے معاملات، سیاسی صورتحال اور یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ عالمی برداری بھارتی مظالم روکنے کے لئے آگے آئے۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم نے اظہار یکجہتی سے پیغام دیا ہے کہ کشمیریوں کی فتح تک قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے عوامی فلاح کے منصوبوں بارے بھی بات چیت کی اور بعض تجاویز پیش کیں۔انہوں نے اتحاد اور باہمی تعاون کے حوالے سے اہم معاملات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے جن کے بارے میں وہ آئندہ کچھ روز میں مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو آگاہ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں