نواز شریف کو گرفتار کیا جائے ، عدالت نے پھر بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی) احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وارنٹ جاری کر دئیے جبکہ میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20اگست تک توسیع کردی گئی ۔میر شکیل الرحمان کو کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ عدالت نے میرشکیل

الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22اگست تک توسیع کر دی۔عدالت میں نیب کے پیش کردہ ریفرنس میں نواز شریف کے پیش نہ ہونے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے گئے جبکہ کیس میں نامزد سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے فیض ہمایوں اور بشیر احمد کے پیش ہونے پر ان کی حاضری مکمل کرکے ریفرنس کی سماعت 20اگست تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔ کورونا کی وجہ سے احد چیمہ کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں19اگست تک توسیع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close