لاہور(پی این آئی)پنجاب پولیس کے افسروں کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی، کس درجے کے افسر کی تنخواہ میں کتنے لاکھ کا اضافہ ہوا؟ تفصیل جانیئے۔ پنجاب پولیس کے افسروں کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پاکستان پولیس سروس کے افسروں کی تنخواہیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو
سروسز گروپ کے برابر ہونگی۔پنجاب پولیس میں گریڈ سترہ کے افسر کی تنخواہ میں 70 ہزار روپے، گریڈ 18 کے افسر کی تنخواہ 86 ہزار جبکہ گریڈ 19 کے افسر کی تنخواہ ایک لاکھ 15ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر کی تنخواہ میں ایک لاکھ 29 ہزار اور گریڈ 21 کے افسر کی تنخواہ میں ایک لاکھ 44 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔پولیس افسران کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے پولیس ایڈمنسٹریٹو الاؤنس شامل کیا گیا ہے۔ سی پی او کی 240 پوسٹ پر ایک اعشاریہ دو فیصد پی اے الاؤنس بنیادی تنخواہ کے ساتھ ملے گا۔پولیس کی 996 فیلڈ پوسٹ پر صفر اعشاریہ آٹھ فیصد پی اے الاؤنس بنیادی تنخواہ کے ساتھ دیا جائے گا۔ پولیس افسروں اور ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد فکس ڈیلی الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں