اسلام آباد (پی این آئی)معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار عامر متین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ جو تاثر تھا کہ ڈیل ہورہی ہے ایسا کچھ نہیں ہے، جلد ہی گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے جس کی لسٹیں تیار ہو چکی ہیں ۔ معروف صحافی عامر متین نے روف کلاسرا کیساتھ
ایک ویڈیو ولاگ میں کہا ہے کہ نیب نے آستینیں چڑھا لی ہیں ، گزشتہ ہفتے ایک اجلاس بھی ہو چکا ہے جس کاکریڈٹ بھائی لوگوں کو جاتا ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ دو ماہ میں عدالتوں کی جانب سے احتسابی عمل کو تیز کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ میں بڑے بڑے برج الٹائے جائیں گے جن میں ن لیگ کےبڑے بڑے نام شامل ہیں، لندن کوئی نہیں جا سکے گا ۔ سارے معاملے میں شہزاد اکبر کا کردار بہت اہم ہوگیا ہے، اور وہی احتساب کے عمل کے ذمہ دار ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا آئی پی پیز کو ریاست کے رکھوالوں نے ٹائٹ کر دیا ہے جو کہ اچھی چیز ہے یہ قابو میں نہیں آرہی تھی ، یہاں اس سے پہلے یہ ہوتا تھا جس پر ہاتھ ڈالا جاتا تھا وہ انٹرنیشنل کورٹ چلا جاتا تھا اور سٹے لے لیتا تھا ، ابھی جو ایک فگر سامنے آرہا ہے آئی پی پیز کی طرف سے یہ انائونس ہونے والا ہے وہ 700ارب روپے دینے کیلئے تیار ہو گئے ہیں ۔ جبکہ سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد نیب کے اختیارات کو محدود کیا جائے گا اور کاروباری شخصیات پر بنائے جانے والے نیب کیسز کو ختم کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں