نیب کا چینی کی سبسڈی کے معاملے کی غیر جانبدرانہ اور شفاف تحقیقات کیلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ، عرفان منگی تحقیقات کی نگرانی کریں گے

اسلام آباد(پی این آئی)نیب کا چینی کی سبسڈی کے معاملے کی غیر جانبدرانہ اور شفاف تحقیقات کیلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ، عرفان منگی تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے زیر صدارت اجلاس میں شوگر سبسڈی کی غیر جانبدرانہ اور شفاف تحقیقات کیلیے

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم نیب راولپنڈی کے تجربہ کاراورمحنتی افسران پر مشتمل ہوگی۔ ٹیم میں دو انوسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ اورلیگل کونسل ایکسپرٹ شامل ہوں گے۔نیب ٹیم میں شوگرانڈسٹری کے معاملات کا تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ، کیس افسر، ایڈیشنل ڈائریکٹراور متعلقہ ڈائریکٹر بھی شامل ہوں گے۔تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کریں گے۔ نیب چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی اورڈی جی آپریشنزہرماہ رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم شفاف تحقیقات کیلیے تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق مکمل تفصیلات لے سکے گی۔ ٹیم ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی قانونی، مالی اورآڈٹ رپورٹس بھی لے سکے گی۔ ٹیم دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کو تہہ تک پہنچائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close