کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی ریلی کے قریب دھماکہ، کتنا نقصان ہوا؟

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی ریلی کے قریب دھماکہ، کتنا نقصان ہوا؟کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کے قریب دھماکے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی جیسے ہی بیت المکرم مسجد کے قریب

پہنچی تو زور دار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے،جماعت اسلامی کے کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طورپر گاڑیوں میں ڈال کرقریبی اسپتال منتقل کردیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی،علاقے کو گھرے میں لے لیا اورریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے کریکر پھینکا اورفرار ہو گئے،دھماکا ہوتے ہی دھواں پھیل گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی ریلی گلشن اقبال کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک بیت المکرم مسجد کے سامنے نامعلوم افراد نے کریکر بم پھینکا اورفرار ہو گئے،دھماکا ہوتے ہی دھواں پھیل گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close