احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹ الاٹ کرنے کے ریفرنس میں نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

لاہور(پی این آئی)احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹ الاٹ کرنے کے ریفرنس میں نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس میں نوازشریف کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہوراحتساب عدالت

میں غیرقانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ نواز شریف نے من پسند فرد کو نوازنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، نوازشریف نے بادشاہی طرزحکمرانی سے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔نواز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی عوامی مفاد کے اراضی الاٹ کی، ان کی جانب سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ایگزیمپشن قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔نوازشریف کے اقدامات سے سڑکیں اورگلیاں تک من پسند فرد کو سونپ دی گئیں۔عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پیش نہ ہونے پرقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close