پاکستان کے تمام ائرپورٹس پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کا وقت دکھانے کے لیے گھڑیاں نصب کر دی گئیں

لاہور (پی این آئی)پاکستان کے تمام ائرپورٹس پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کا وقت دکھانے کے لیے گھڑیاں نصب کر دی گئیں،وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کے منظوری دے دی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھی پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔اس عمل کے بعد لاہور کے علامہ اقبال

انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سری نگر کا وقت دکھانے کے لیے گھڑی نصب کردی گئی ہے۔ائیرپورٹ پر کشمیراورپاکستان کے جھنڈے بھی لہرادیے گئے ہیںوہیں پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر بھی نصب گھڑی میں سری نگر کا ٹائم سیٹ کردیا گیا ہے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ائیرپورٹ پرپاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی لگادیے ہیں جب کہ کشمیر میں مظالم سے متعلق ویڈیوزبھی چلائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close