مریم نواز ہسپتال پہنچ گئیں، کون سے بلڈ ٹیسٹ کرائے؟ ریڈیالوجسٹ نے کیا رپورٹ دے دی؟ مریم نواز کی والدہ کی صحت کو بھی یہی مسائل تھے، ذرائع، تفصیل جانیئے

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گلبرگ کے نجی اسپتال سے اپنے گلے کا چیک اپ کرایا ۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز ذاتی اسٹاف اور سکیورٹی کے ہمراہ گلبرگ میں واقع نجی اسپتال آئیں۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے گلے کے غدود کاچیک اپ کرایا۔مریم نواز کے گلے کے معمول کے

ٹیسٹ بھی کئے گئے۔مریم نواز عید سے چند روز قبل بھی اپنا چیک اپ کروا کر گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کو بھی اسی مرض کا سامنا رہا تھا۔نجی اسپتال میں آمد کے موقع پر میڈیا نے مریم نواز سے سوال کیا کہ میاں صاحب کا کیا حال ہے جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ،میاں صاحب کے لئے دعا کریں۔ ریڈیولوجسٹ کے مطابق مریم نوازکی طبیعت ٹھیک ہے،اسکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close